11:36 , 29 اپریل 2026
Watch Live

پنجاب میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں تیزی، 11 ملزمان ہلاک

سی سی ڈی پنجاب

کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مبینہ پولیس مقابلوں میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ہی روز میں مختلف شہروں میں 5 مبینہ مقابلے ہوئے جن میں مجموعی طور پر 11 ملزمان ہلاک ہوئے۔

لاہور میں ڈیفنس، اقبال ٹاؤن اور چوہنگ کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان مارے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

سی سی ڈی کی کارروائی میں دو خطرناک ملزمان ہلاک

شیخوپورہ میں سی سی ڈی اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے۔

اسی طرح ساہیوال میں بھی سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

ان واقعات کے بعد پولیس کارروائیوں پر بحث شروع ہو گئی ہے اور شفافیت و احتساب کے مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION